نائن زیروسے مبینہ طورپربرآمد اسلحے کوفارنسک لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ

ماہرین کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے


Staff Reporter March 14, 2015
اسلحے کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پرفارنسک لیبارٹری سے چیک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوٹوفائل

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں بدھ کو الصباح چھاپہ مار کارروائی کے دوران رینجرز کی جانب سے اہم ملزمان کی گرفتاری کےعلاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر برآمد کیے جانے والے اسلحے کو اعلیٰ حکام کی ہدایت پرفارنسک لیبارٹری سے چیک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ مذکورہ اسلحہ مبینہ طور پرکسی واردات میں استعمال تو نہیں ہوا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہرین کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں