اسپورٹس صحافیوں کے لیے میڈیا پرل ایوارڈز کا اعلان

مختلف کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 10 ہزار ڈالرز ملیں گے


مختلف کیٹیگریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 10 ہزار ڈالرز ملیں گے. فوٹو: فائل

QUETTA: اسپورٹس جرنلسٹس کی بین الاقوامی تنظیم اے آئی پی ایس اور ابوظبی میڈیا نے پرل ایوارڈز کے اجراکا اعلان کر دیا۔

پیرس کے تاریخی لور میوزیم میں ابوظبی میڈیا نے ایوارڈز کا باضابطہ اعلان کیا۔ دنیا کے 103 ممالک کے 300سے زیادہ مندوبین کی موجودگی میں ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے اے آئی پی ایس کے صدر جیانی مرلو نے کہا کہ ورکنگ اسپورٹس جرنلسٹس کیلیے ایوارڈز کا اعلان لائق ستائش ہے، اس سے نہ صرف رپورٹنگ میں بہتری آئے گی بلکہ وہ تحقیقاتی جرنلزم میں بھی اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرسکیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ابوظبی میڈیا کے سربراہ محمد ابراہیم المحمود نے کہا کہ اسپورٹس صحافیوں کیلیے ایوارڈزکا اعلان ہمارے لیے باعث فخر ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے دنیا بھر میں اسپورٹس جرنلزم کو ایک نیا رخ ملے گا۔

واضح رہے کہ مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے، یکم ستمبر2014 سے31 اگست 2015کے دوران تحقیقاتی اسپورٹس جرنلزم کے علاوہ کھیلوں کے کسی بھی مقابلے کی بہترین کوریج پر مبنی خبریں مقابلے کیلیے بھجوائی جا سکیں گی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ٹرافی کے ساتھ دس ہزار ڈالرز کا انعام دیا جائے گا، دوسری اور تیسری پوزیشن کو 15، 15سو ڈالرز کا انعام ملے گا۔ تقریب دسمبر میں ابوظبی میں ہو گی، انعام کے حقدار کا فیصلہ کرنے کے لیے 11 سینئر ترین اسپورٹس جرنلسٹس پر مبنی جیوری بنائی جائے گی۔ ایوارڈز کے لیے اعلان کردہ شعبوں میں فوٹو گرافی، اسپورٹس رائٹنگ، آڈیو ڈیجیٹل براڈ کاسٹ، ویڈیو، جرنلسٹ بلاگ، کسی سوشل پروجیکٹ کی کوریج اور تحقیقاتی نیوز اسٹوریز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں