اڈیالہ جیل میں پھانسی کے مجرموں کی فہرست سیشن جج کو فراہم

سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو پھانسی کے منتظر قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی ہے

سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو پھانسی کے منتظر قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کو پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


اڈیالہ جیل کے پھانسی گھاٹ میں بیک وقت 2 قیدیوں کو پھانسی دی جاسکتی ہے تاہم جیل میں ایک وقت میں صرف ایک ہی قیدی کو پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو پھانسی کے منتظر قیدیوں کی فہرست فراہم کر دی ہے، سیشن جج نے ان قیدیوں کی متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج عدالتوں سے تفصیلات اور ریکارڈ روم سے ان کی فائلیں طلب کرلی ہیں۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ کا اپنا کوئی جلاد نہیں ہے لہذا جیل انتظامیہ نے سنٹرل جیل لاہورکے جلاد کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story