محکمہ داخلہ پنجاب کا ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روزنظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور آج انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا جانا تھا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم کو مزید ایک ماہ نظر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کر رکھا تھا تاہم حکومت نے نقص امن کے تحت انہیں نظربند کردیاتھا۔