ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیا چیرمین پی ٹی اے
سمیں تصدیق کرانے کی آخری تاریخ 13 اپریل ہے جس کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند كردی جائیں گی، اسماعیل شاہ
FAISALABAD:
پاكستان ٹیلی كمیونیكیشن اتھارٹی کے چیرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 كروڑ 7 لاكھ سموں كی تصدیق کی جاچکی ہے جب كہ ایک كروڑ 10 لاكھ غیر تصدیق شدہ سموں كو بند كر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس كانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل شاہ نے کہا کہ سموں كی تصدیق كا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 كروڑ 7 لاكھ سموں كی تصدیق کی جاچکی ہے جب كہ ایک كروڑ 10 لاكھ غیر تصدیق شدہ سموں كو بند كر دیا گیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں نے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق كے لئے 15 ہزار سے زائد مشینیں نصب كی ہیں جس سے باآسانی تمام شہری اپنی سمیں تصدیق كروا سكتے ہیں۔
اسماعیل شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی كمیونیكیشن اتھارٹی اور موبائل فون آپریٹرز نے سموں كی تصدیق كے عمل كے لئے دی گئی تاریخ میں توسیع نہ كرنے كا فیصلہ كیا ہے اور 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند كردی جائیں گی تاہم پی ٹی اے نے صارفین كی سہولت كے پیش نظر بند ہونے والی سمیں 6 ماہ تک كسی اور كے نام پر منتقل نہ كرنے كا بھی فیصلہ كیا ہے لہٰذا صارفین بند ہونے والی سمیں 6 ماہ کے اندر قریبی متعلقہ فرنچائز سے تصدیق كے بعد دوبارہ حاصل كر سكیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے اوورسیز پاكستانیوں كی سہولت كی خاطر اوورسیز پاكستانیوں كے زیر استعمال رومنگ شدہ سمز بند نہ كرنے كا بھی فیصلہ كیا ہے اور انہیں یہ سہولت بھی دی گئی ہے كہ وہ اپنی سم رشتہ داروں كے نام پر ٹرانسفر كروا سكتے ہیں۔