دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پرآئیں گے عمران خان

پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرا کر رہے گی،چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک March 14, 2015
پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرا کر رہے گی،چیئرمین تحریک انصاف. فوٹو: فائل

LONDON: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 70 لاکھ جعلی ووٹ ڈلوائے گئے جس کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے اب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا گیا تاہم پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرا کر رہے گی اور اگر کمیشن نہ بنا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس سیاست سے پاک ہے جو پورے ملک کے لئے مثالی ہے جسے اکیسویں صدری میں لے گئے ہیں جب کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاست میں ملوث ہے،صوبائی حکومت نے شہریوں کی پولیس تک رسائی ممکن بنادی ہے اور اب شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں