دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی پرویزرشید

کراچی سمیت دیگر شہروں میں مجرموں اورجرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیاجائے گا، وفاقی وزیر نشریات


ویب ڈیسک March 14, 2015
وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے، پرویز رشید فوٹو:آئی این پی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہو وہ مجرم ہوتا ہے خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا فرقے سے ہو مجرموں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ دہشت گردوں کا تعلق خواہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ میچ بہت اچھے کھیلے تھے اب بھی اچھا کھلیں گے، ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں چاہے نتیجہ کچھ بھی آئے، پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنی جیت کی روایت برقرار رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں