ایم کیو ایم کراچی میں قانون کی عملداری پر شکایت کررہی ہے وزیر دفاع
ملک میں قیام امن کے لیے شہر قائد میں امن ضروری ہے، خواجہ آصف
HYDERABAD:
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ایم کیوایم کراچی میں قانون کی عملداری پر شکایت کررہی ہے لیکن شہر میں ریاست و قانون کی رٹ بحال کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہ پاک فوج اوررینجرزملکی بقاکی جنگ لڑرہے ہیں، کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے اسی لیے ملک میں قیام امن کے لیے شہر قائد میں امن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم چند روز پہلے تک ملک میں مارشل لا کو دعوت دے رہی تھی لیکن اب جب کراچی میں قانون کی عمل داری بحال کی جارہی ہے تو ایم کیو ایم شکایت کررہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر صورت امن قائم کرتے ہوئے شہر میں ریاست و قانون کی رٹ بحال کی جائے گی اور اس کو امن دشمنوں سے ہر قیمت پر بچائیں گے۔