موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے شنکرمہا دیون

ماضی کے عظیم گائیکوں نے قوالی، غزل،کلاسیکل اورپلے بیک سنگنگ میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں،شنکر


Qaiser Iftikhar March 15, 2015
ریالٹی شوز میں پاکستانی نوجوانوں نے گلوکاری میں نام پیدا کیا، جلد گیت ریکارڈ کرونگا،شنکرمہا دیون فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف موسیقار اور گلوکارشنکرمہا دیون نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے ریالٹی شو میں شرکت کرنے والے پاکستانی ٹیلنٹ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ موسیقی کی دنیا میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

ماضی کے عظیم گائیکوں نے قوالی، غزل، کلاسیکل اورپلے بیک سنگنگ میں جو کارنامے انجام دیئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اوراب نوجوان نسل بھی آوازاورانداز میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارشنکرمہادیون نے گزشتہ روز''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ فلموں کے میوزک میں استادنصرت فتح علی خاں نے جب سے قدم رکھا اس کے بعد توپھرباصلاحیت گلوکاروں نے اپنے مختلف انداز سے یہاں خوب کام کیا اورآج بھی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں میوزک انڈسٹری کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے کام کررہا ہوں لیکن مجھے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم بیرون ممالک میوزک کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے لیے جاتے ہیں تواکثرپاکستانی گلوکاروں اورسازندوں سے ملاقات ہوتی اوروہ سب کے سب اپنے کام میں انمول ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں مستقبل میں کچھ نئے پراجیکٹس پرکام کرنے والا ہوں جس میں بھارتی نوجوان گلوکاروں کے ساتھ پاکستان سے بھی باصلاحیت گلوکاروں کی آوازوں میں گیت ریکارڈ کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |