بھارتی ڈائریکٹرفلم ’’ شورشرابا ‘‘ کیلیے لاہور آئیں گے

پاکستان میں شمالی علاقہ جات میں لوکیشنزکو حتمی شکل دینگے، کوریوگرافرمئی میں آئیں گے


Qaiser Iftikhar March 15, 2015
ہم بین الاقوامی فلم بنا رہے ہیں، حسین کی فلم کی ٹیم کیساتھ ورکشاپ بھی ہے: سہیل خان فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر حسین حیدرآباد والہ بطورڈائریکٹراپنی پہلی پاکستانی فلم '' شورشرابا '' کی لوکیشنز اور ٹیم کے ساتھ ورکشاپ کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچیں گے۔

فلم کے پروڈیوسرسہیل خان نے اس سلسلہ میں بھارتی ڈائریکٹر کو گرین سگنل دیدیاہے۔ پاکستان میں مختصرقیام کے دوران جہاں حسین حیدرآباد والہ فلم کی لوکیشنزکوفائنل کریں گے،وہیں کاسٹ میں شامل تمام فنکاروں اورتکنیکاروں کے ساتھ دوروزہ ورکشاپ بھی کرینگے۔ واضح رہے کہ حسین حیدرآباد والہ بالی وڈ میں ''کلر، جشن ، دی ٹرین اور یا رب'' جیسی فلموں کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔ جب کہ سہیل خان اورمہیش بھٹ کی مشترکہ فلموں کی ڈائریکشن بھی ان ھی نے دی ہے۔

اس حوالے سے سہیل خان نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ فلم کی شوٹنگ کے لیے ہماری طرف سے تمام ترتیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور رواں ماہ کے آخر میں حسین حیدرآباد والا لاہورآئیں گے جب کہ ان کی ٹیم میں بالی ووڈ سے شامل کوریوگرافر اور ڈی او پی جولائی میں پاکستان پہنچیں گے۔

اس مرتبہ حسین حیدرآباد والہ اکیلے لاہور آرہے ہیں اور وہ یہاں مختصرقیام کے دوران شمالی علاقہ جات میں لوکیشنزکوحتمی شکل دینگے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم ایک بین الاقوامی معیارکی فلم بنانے جا رہے ہیں، جودنیا بھر میں نمائش ہونے کے ساتھ پاکستان کی نمائندہ کے طورپرسامنے آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں