سندھ میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ ہزاروں طلبہ کی شرکت

سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کی 1700 نشستیں ہیں، جن کیلئے 14 ہزار 150 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔

سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کی 1700 نشستیں ہیں، جن کیلئے 14 ہزار 150 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔ فوٹو ایکسپریس

میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جن میں ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 900 نشستوں کے لئے 4 ہزار 900 طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔


لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو میں ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کی 350 نشستوں کیلئے 4 ہزار491 طلبہ نے انٹری ٹیسٹ دیا، دوسری طرف سکھر میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کی 100 نشستوں کیلئے 1500 طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔

چانڈکا میڈیکل کالج میں بھی داخلے کیلئےلاڑکانہ میں انٹری ٹیسٹ ہوا، جس ميں 2800 سےزائد طلبہ نےحصہ لیا، سندھ بھر میں میڈیکل کالجوں کی 1700 نشستیں ہیں، جن کیلئے 14 ہزار 150 امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیا۔
Load Next Story