گرین شرٹس کا آہنی پنچ سے آئر لینڈ کے14طبق روشن کرنے کا پلان
آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے اس کا مقابلہ ڈٹ کرکرنا ہوگا، مصباح الحق
ISLAMABAD:
ایڈیلیڈ میں پاکستان کا ٹکراؤ آئرلینڈ سے طے ہے اور قومی ٹیم نے آہنی پنچ سے آئرش 14 طبق روشن کرنے کا پلان بنا لیا۔
حریف کی خوش فہمی دورکرنے کیلیے پلیئرزکے مسلزپھڑکنے لگے، ٹیم8 سال پرانی خفت کا بدلہ لینے کیلیے بے تاب نظر آتی ہے، میچ جیت کر آنجہانی کوچ باب وولمر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بھی پکی ہوجائے گی، فاسٹ بولر عرفان کی انجری سے غیرتبدیل شدہ الیون میں میدان میں اتارنے کا پلان دھرا رہ گیا۔ اگر وہ نہ کھیلے تو یاسر شاہ کی صورت میں اضافی اسپنر میدان میں اتارا جائے گا۔
عمر اکمل کو ڈراپ کر کے حارث سہیل کو کھلانے کی تجویز زیرغور ہے، کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آئرلینڈ خطرناک ٹیم ہے اس کا مقابلہ ڈٹ کرکرنا ہوگا، ورلڈ کپ ٹائٹل صرف 4 میچز کی دوری پر رہ گیا اور غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، کسی کو پوری اننگز کے دوران وکٹ پر ٹھہرنے کی ذمہ داری لینا ہوگی۔ دوسری جانب آئرلینڈ کی توجہ بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کرنے کی ہے۔
کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہاکہ گرین شرٹس سے مقابلے کو بھی عام میچ کی طرح لیں گے، فتح کیلیے جان لڑا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس آئرش چھکے چھڑانے کیلیے پُرعزم ہے،2007 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم ترین مقابلے میں آئرلینڈ پاکستانی ٹیم کو زیر کرچکا اور اس بار بھی وہ دوبارہ سے وہی تاریخ دہرانے کا خواہاں ہے، کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں اس میچ کی اہمیت کا اچھی طرح اندازہ ہے، جیت کی صورت میں ہم دنیا پر اپنی صلاحیت واضح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس سے اگلے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا ہمارا کیس بھی مضبوط ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ گزرے ہوئے 8 برس کے دوران ہماری کارکردگی کافی بہتر ہوچکی، ہم کوئی بھی اضافی دباؤ لیے بغیرگرین شرٹس کا کسی بھی دوسری ٹیم کی طرح سامنا کریں گے۔ ادھر پاکستان کی جانب سے اس مقابلے میں بھی جنوبی افریقہ کو پچھاڑنے والی سائیڈ کو میدان میں اتارنے کی توقع تھی، کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں واضح بھی کردیا تھا کہ وہ آل پیس اٹیک کے ساتھ آئرش ٹیم پر حملہ آور ہوں گے لیکن محمد عرفان کی انجری نے اس پلان پر پانی پھر دیا۔
اب یاسر شاہ کی صورت میں ایک اسپنر کو کھلایا جا سکتا ہے، انھیں بھارت سے میچ کے بعد مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم سابق کپتان عمران خان نے بھی ٹیم مینجمنٹ کو یاسر کو کھلانے کا مشورہ دیا،حارث سہیل کی واپسی پر عمر اکمل کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے ۔ گرین شرٹس ابتدائی 2 میچز ہارنے کے بعد مسلسل تین مقابلے جیت چکے لیکن اب بھی کوارٹر فائنل میں رسائی کیلیے آئرلینڈ کو زیر کرنا لازمی ہے، کپتان مصباح الحق نے کہاکہ ہمیں ورلڈ کپ اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کے لیے باقی چاروں میچز میں فتح حاصل کرنا ہے،اس کا آغاز آئرلینڈ سے ہی ہوگا جو ایک خطرناک ٹیم ہے، اس کیخلاف ہمیں اپنی پوری توانائیوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔