برطانوی نشریاتی ادارے نے اسپورٹس مذاکرے میں جعلی پاکستانی کرکٹرکوبٹھا دیا

ندیم عالم اصل شناخت ظاہر ہونے سے قبل تک سابق پاکستانی کرکٹر کے طور پر بات چیت میں شریک رہے

ندیم عالم اصل شناخت ظاہر ہونے سے قبل تک سابق پاکستانی کرکٹر کے طور پر بات چیت میں شریک رہے۔ فوٹو: بی بی سی

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے اسپورٹس مذاکرے میں سابق بھارتی ٹیسٹ اوپنر آکاش چوپڑا کے ساتھ جعلی پاکستانی کرکٹر ندیم عالم کو ندیم عباسی بناکر پیش کردیا۔


ندیم عالم اصل شناخت ظاہر ہونے سے قبل تک سابق پاکستانی کرکٹر کے طور پر بات چیت میں شریک رہے، 1989 میں پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ کھیلنے والے ندیم عباسی نے اس صورتحال پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی نشریاتی ادارے کو باضابطہ تحقیق کرنی چاہیے تھی، اگر مجھے کہیں ندیم عالم مل گیا تو میں اس کے چہرے پر مکا جڑوں گا کیونکہ اس نے ہمارے ملک کی ساکھ خراب کی، 46 سالہ ندیم عباسی سردست راولپنڈی میں کوچنگ کررہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اس معاملے پر شرمندگی کا اظہار کیا اور ندیم عباسی سے معذرت کی۔
Load Next Story