وزیر اعظم نوازشریف کا وجیہہ الزمان کی رکنیت معطلی کیلئے الیکشن کمیشن کوخط

وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، وزیراعظم کا چیف الیکشن کمشنر کوخط میں موقف

وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میںپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، رکنیت ختم کردی گئی فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے الیکشن کمشنر کو مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وجیہہ الزمان خان کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔


وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ وجیہہ الزمان نے سینیٹ انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اورمس کنڈکٹ پر پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے لہذا وجیہہ الزمان کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کوفوری طورپرختم کیاجائے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے خط پرموقف اختیارکیا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی جانب سے ریفرنس موصول ہونے کے بعد وجیہہ الزمان کے خلاف کارروائی کا مجازہے، جب ریفرنس موصول ہوگا تووجیہہ الزمان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی ۔
Load Next Story