پیٹرول کی قیمت میں 304 روپے کا اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک October 07, 2012
پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کیا جائے گا۔ فوٹو فائل

حکومت نے اگلے ہفتہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پٹرول، مٹی کا تیل اور سی این جی مہنگی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کیا گیا ہے۔

وزات خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 4 پیسے اضافے کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 105 روپے 49 پیسے فی لیٹر ہوگی، مٹی کے تیل کی قیمت 72 پیسے اضافے کے ساتھ 101 روپے 95 پیسے فی لیٹرجبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 48 پیسے اضافے کے ساتھ 96 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ سی این جی کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

دیگر پیٹرولیم مصنوعات میں جے پی ون 72 پیسے، جے پی فور 44 پیسے اورجے پی ایٹ 72 پیسے فی لیٹرمہنگاہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے70 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 110 روپے 46 پیسےلیٹرمقرر ہو گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں