ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گرینڈ الائنس بنانے کی حمایت کردی

ڈاکٹر قدیر خان اور طلال اکبر بگٹی نے ملاقات میں بلوچستان سمیت پاکستان بچاو تحریک کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا


ویب ڈیسک October 07, 2012
ڈاکٹر قدیر خان اور طلال اکبر بگٹی نے ملاقات میں بلوچستان سمیت پاکستان بچاو تحریک کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا. فوٹو فائل

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے گرینڈ الائنس بنانے کی حمایت اورشرکت کی دعوت قبول کرلی۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان سمیت پاکستان بچاو تحریک کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر قدیر خان نے بلوچستان میں پہلےجلسےکی میزبانی کی درخواست قبول کرلی۔

طلال بگٹی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ گرینڈ الائنس کیلئے تمام پارٹیوں سے ملاقات کی جائےگی، انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، فوج اور ایجنسیوں کے ہوتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے جس سے ان کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں