ننکانہ صاحب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی

ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی شذرہ منصب، پیپلزپارٹی کےشاہجہاں بھٹی اورآزاد امیدوار اعجاز شاہ کےدرمیان ہے


ویب ڈیسک March 15, 2015
این اے 137 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رائے منصب علی خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی فوٹو: فائل

KUALA LUMPUR: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے میں 2 لاکھ 87 ہزار 719 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 256 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 48 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے 11 سو سے زائد پولیس اہلکار جب کہ رینجرز کے دو دستے تعینات کئے گئے تھے۔ ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور پولنگ کا عمل مقررہ وقت تک بلا تعطل جاری رہا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

این اے 137 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رائے منصب علی خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے ان کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کو میدان میں اتارا ہے، جن کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے شاہ جہاں بھٹی اور آزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمایت حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں