چلاس میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار زخمی
رینجرز اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے
بھاشا میں رینجرز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چلاس کے علاقے بھاشا میں دہشت گردوں نے رینجرز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے، چیک پوسٹ پر موجود اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں کو علاج کے لئے فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔