سعودی عرب میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی سفارت خانہ بند

دہشت گرد سعودی عرب میں امریکی شہریوں پر حملے کرسکتے ہیں اس لئے وہ اضافی احتیاط برتیں، سفارت خانے کا بیان


ویب ڈیسک March 15, 2015
سعودی عرب میں ماضی میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے فوٹو: فائل

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریاض، جدہ اور دہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔ امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے امریکیوں پر حملے کرسکتے ہیں، اس لئے تمام امریکی شہری اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور سعودی عرب میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں