قومی اسمبلی کا اجلاس کل سے شروع ہوگا اہم امور پر بحث کا امکان

اجلاس کے دوران ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی پر گرماگرم بحث کا امکان ہے

اجلاس کے دورانیہ اور قانون سازی سے متعلق ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کل سے شروع ہوگا جس میں نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی سمیت اہم امور پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔


پیرکی شام 4 بجے سے شروع ہونے والے اجلاس کی سربراہی اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل سہہ پہر 3 بجے ایوان کی کارروائی کے دورانیے اور قانون سازی سے متعلق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن ضرب عضب اور مجموعی سیکیورٹی صورت حال کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی پر گرما گرم بحث کا امکان ہے۔
Load Next Story