2017 تک بجلی کا بحران ختم کردیا جائے گا خواجہ آصف

حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، وزیر پانی وبجلی


ویب ڈیسک March 15, 2015
حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں سیاسی استحکام آیا ہے، خواجہ آصف فوٹو: فائل

وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2017 تک بجلی کا بحران ختم کردے گی۔

سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں سیاسی استحکام آیا ہے۔ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، جس کے لئے اقتصادی پالیسیوں کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے، رواں ماہ کے اختتام تک این ایل جی کی درآمد کا عمل شروع ہوجائے گا جس سے توانائی کے بحران میں مدد ملے گی۔ 2017 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں