اورنگی ٹاؤن بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک March 15, 2015
گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن نمبر 12 میں واقع ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا۔

کراچی کے اورنگی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص شکیل کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن نمبر 12 میں واقع ہوٹل کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 11 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |