برازیل میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 42 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔


ویب ڈیسک March 15, 2015
اندھیرا ہوجانے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔فوٹو:اے ایف پی

برازیل میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر سینٹا کترینا میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 1300 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 42 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جس کے بعد ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 42 کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مسافر بس میں 50 سے زائد مسافرسوار تھے تاہم مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |