لاہور خودکش حملوں کے خلاف ملک  کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری کا احتجاج

لاہور میں گرجا گھروں پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مظاہرین کا مطالبہ


ویب ڈیسک March 15, 2015
لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں مسیحی عبادت گاہوں پر خود کش حملوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے فوٹو: فائل

QUETTA: لاہور کے علاقے یوحنا آباد کے گرجا گھروں میں خودکش حملوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری سڑکوں پر نکل آئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں عیسیٰ نگری، قیوم آباد اور اخترکالونی میں آباد مسیحی برادری کے مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے یونی ورسٹی روڈ اور کورنگی روڈ کو مختلف مقامات پر بلاک کردیا، اس موقع پر مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور سرکاری املاک کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس پشاور میں گرجا گھر میں دہشت گردی کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے کہ لاہور میں دو گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ننکانہ صاحب میں مسیحی برادری نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے جاری پولنگ کو رکوادیا تاہم کچھ دیر بعد پولنگ کو دوبارہ شروع کروادیا گیا۔ حیدر آباد میں مسیحی برادری نے توپ چورنگی پر احتجاج کے دوران ٹائر جلائے، سیالکوٹ میں مسیحی برادری نے سبلائم چوک پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے بند کردیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |