شاہینوں نے طویل انتظار کے بعد آئرلینڈ سے بالاخرشکست کا بدلہ لے لیا
ویسٹ انڈیز میں 2007 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
VIENNA:
پاکستان نے بالاخر 9 سالہ طویل انتظارکے بعد آئرلینڈ سے شکست کا بدلہ لےلیا۔
ویسٹ انڈیزمیں ہونے والے ورلڈ کپ 2007 میں قومی ٹیم نے انضام الحق کی قیادت میں میگاایونٹ میں شرکت کی لیکن بدقسمتی سے گرین شرٹس پہلے ہی مرحلے میں آئرلینڈ سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی، صرف یہی نہیں آئرش ٹیم سے شکست کا صدمہ جہاں پوری قوم کو ہوا وہیں اسی روز قومی ٹیم کے کوچ باب وولمربھی اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
چھوٹی ٹیم سے شکست اور پھر کوچ کی اچانک موت نے قومی ٹیم کو دوہرے صدمے سے دوچارکیا لیکن آئرلینڈ سے شکست کا بدلہ لینے کے لئے گرین شرٹس کو 9 سال انتظار کرنا پڑا اور بالاخر مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے آئرش ٹیم کو ناصرف گروپ میچ میں شکست دی بلکہ اسے ایونٹ سے بھی باہر کردیا۔