آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ویمن ورلڈ ٹی 20 چیمپئن شپ میں شکست دے دی

کیمرون ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 45 رنزبنا کرنمایاں رہیں

آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ فوٹو: رائٹرز

COLOMBO:
ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دے دی۔


ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کے آخری معرکے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،آسٹریلوی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، کیمرون ایک چھکے اورپانچ چوکوں کی مدد سے 45 رنزبنا کرنمایاں رہیں، انگلینڈ کی طرف سے ڈینل ہیزل نے ایک، جبکہ ہولی کولوین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر138 رنزبنا پائی، آسٹریلوی باؤلر جوناسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہنٹر اور ستھیلکر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Load Next Story