کوارٹر فائنل میں پاکستان اورآسٹریلیا 20 مارچ کو آمنے سامنے ہوں گے

سیمی فائنل مقابلے 24 اور26 جب کہ ایونٹ کا فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورون میں کھیلا جائے گا

پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کیا

ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان، سری لنکا، بھارت، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا نے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر ''گروپ اے اوربی'' سے 4،4 ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا کوارٹر فائنل 18 مارچ کو جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا کوارٹر فائنل 19 مارچ کو بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان میلبورون میں کھیلا جائے گا۔


ورلڈ کپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ 20 مارچ کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ایڈیلیڈ جب کہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کا آخری مقابلہ 21 مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویلنگٹن میں ہوگا۔

کوارٹر فائنل میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی 4 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ 24 اور26 مارچ کو ہوگا جب کہ ایونٹ کا فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورون میں کھیلا جائے گا۔

 
Load Next Story