دنیا کو بدلنے والا ’’ڈاٹ کام‘‘ 30 سال کا ہوگیا

دنیا کی پہلی ڈاٹ کام ویب سائٹ سیمبولکس ڈاٹ کام (Symbolics.com) نے 15 مارچ 1985 سے اپنے کام کا آغاز کیا


/ March 15, 2015
آج سے تیس برس قبل دنیا کی پہلی ڈاٹ کام ویب سائٹ رجسٹر کرائی گئی تھی۔ فائل تصویر

آج سے ٹھیک 30 سال قبل معلومات اور خود انٹرنیٹ کی دنیا کو تبدیل کرنے والا ڈاٹ کام ڈومین نیم ایکسٹینشن 30 سال کا ہوگیا ہے اوراس کا آغاز 15 مارچ 1985 کو دنیا کی پہلی ڈاٹ کام ویب سائٹ سیمبولکس ڈاٹ کام(Symbolics.com) نے کیا۔

انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی مقاصد کے لیے کیا گیا تھا اور یورپ کے نیوکلیئر ریسرچ سینٹر''سرن'' میں اسے تیار کیا گیا جب کہ ٹم برنرس لی کو بابائے انٹرنیٹ قرار دیا جاسکتا ہے لیکن ڈومین سسٹم کے بغیر یہ ممکن نہ تھا اسی لیے 1991 سے قبل عالمی انٹرنیٹ کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

آج ڈاٹ کام کی تیسویں سالگرہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ اس مختصر عرصے میں انٹرنیٹ سے حیرت انگیز انقلابات برپا کرکے دنیا کو تبدیل کردیا ہے۔ صرف دس سال قبل کی ویب سائٹس آج ایک بہت بڑی ٹیکنالوجی بن چکی ہیں اور ایپلی کیشنز کا نام دھندلا گیا اور ایپس کا آغاز ہوا۔ پھر ویب سائٹ چھوٹے اسکرین کے لیے بنتے بنتے اب پاکٹ آلات کے لیے بھی تیار کی جارہی ہیں۔

آج انٹرنیٹ کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے صرف امریکا میں ہی انٹرنیٹ سے 300 ارب ڈالر سالانہ کی خرید و فروخت ہوتی ہے اور پوری دنیا میں انٹرنیٹ 1.3 ٹریلین ڈالرز کا کاروبار ہورہا ہے جب کہ 3 ارب افراد انٹرنیٹ سے منسلک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |