سعودی عرب كا غير قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا اعلان

غيرقانونی طورپرمقيم مزدوروں کے ساتھ اقامہ كی مدت ختم ہونے والوں كو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سعودی وزارت داخلہ


ویب ڈیسک March 15, 2015
غير قانونی تاركين وطن سمیتغيرقانونی طور پر كام كرنے والوں كو ملک چھوڑنے كی 3 بار مہلت دے چکے ہیں،سعودی حکام فوٹو:فائل

سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں سيكڑوں پاكستانی شہریوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے غير قانونی طور پر مقيم افراد كو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس حوالے سے وزرات داخلہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ملک ميں غيرقانونی طور پر مقيم غير ملكی مزدوروں کے ساتھ اقامہ كی مدت ختم ہونے والے غيرملكیوں كو گرفتار کرکے سعودی عرب سے نكال دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غير قانونی تاركين وطن اورغيرقانونی طور پر كام كرنے والوں كو ملک چھوڑنے كی 3 بار مہلت دی تھی ليكن اب غيرقانونی تاركين وطن كے خلاف كارروائی میں گرفتارافراد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں