نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی قائم علی شاہ

ایم کیوایم سے سیاسی طور پر تعاون اوراس حوالے سے بات چیت جاری ہے تاہم سیاست اورجرائم دوالگ الک چیزیں ہیں، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک March 15, 2015
رینجرزکے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوا برائےتاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں، قائم علی شاہ فوٹو:فائل

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئیں جب کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔

سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ رینجرزتقریباً 2 سال سےخفیہ معلومات پرآپریشن کررہی ہے اور میری نگرانی میں رینجرزاورپولیس کی دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ رینجرزکے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوا برائےتاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم سےسیاسی طورپرتعاون اوراس حوالے سے بات چیت جاری ہے، سیاست اورجرائم دوالگ چیزیں ہیں اور جرائم کوسیاست سےمنسلک نہیں کیاجاسکتا لہذا جرائم پرسودے بازی یامفاہمت کی بات نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کےاتفاق رائے کےبعد شروع کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے لوگ بھی مارے اور پکڑے گئے ہیں جب کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق اب عدالت فیصلہ کرےگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں