ٹی 20 ورلڈکپ فائنل ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو ہرا کرورلڈ چیمپئینزکا ٹائٹل حاصل کرلیا

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیمیولز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا

سری لنکا کے اجنتا مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کر کے صرف 12 رنز دئیے۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو36 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹيم 18.4 اوورز میں 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین مارلن سیمیولز سب سے زیادہ 78 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ سری لنکا کی جانب سے اجنتھا مینڈس نے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اجنتھا مینڈس نے 4 وکٹیں حاصل کر کے صرف 12 رنز دئیے۔ اینجیلو میتھیوز اور اکیلا دنان جایا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔


سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے اور سنیل نرائن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے، نوان کلاسیکرا بھی 26 رنز بنا کر سنیل نرائن کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلر سنیل نرائن نے سری لنکا کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیرن سمی نے 2 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ سیمیول بدری، روندر ناتھ رام پال اور مارلن سیمیولز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی مارلن سیمیولز کو زمہ دارانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو دیکھنے کے لئے شائیقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹيم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم میں رنگانا ہیراتھ کی جگہ اسپنر اکیلا ونانائیکے کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story