افغان مذہبی رہنما کا گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 3 لاکھ انعام کا اعلان

میر فاروق حسینی نے گستاخانہ خاکے بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 1 لاکھ انعام کا اعلان کیا ہے۔

میر فاروق حسینی نے کہا کہ انعام کی رقم اکھٹی کرنے کے لئے وہ اپنے تمام اثاثے بھی بیچنے کے لئے تیار ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغان مذہبی رہنما میر فاروق حسینی نے گستاخانہ فلم بنانے والے اور گستاخانہ خاکے ڈئیزائن کرنے والے دونوں افراد کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 4 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

میر فاروق حسینی نے اسلام مخالف فلم بنانے والے فلم ساز کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 3 لاکھ جبکہ گستاخانہ خاکے بنانے والے کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 1 لاکھ انعام کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انعام کی رقم اکھٹی کرنے کے لئے وہ اپنے تمام اثاثے بھی بیچنے کے لئے تیار ہیں۔


گستاخانہ فلم سے پوری دینا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور اس فلم کی مزمت میں کئی ممالک میں احتجاج اور مظاہرے بھی کئے گئے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بھی گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو قتل کرنے کے لئے ڈالر 1 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

ان کے اس اعلان کی خود ان کی جماعت اور پاکستان کی حکومت نے شدید مزمت کی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story