کراچی میں رفاہ عامہ کے بعض اداروں کے ملازمین اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیںترجمان رینجرز
زیرحراست ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیا ہےکچھ ایمبولینسیں بھی غیرقانونی اسلحےکی ترسیل میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں رفاہ عامہ کے بعض اداروں کے ملازمیں اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں۔
ترجمان رینجرز کے مطابق زیرحراست ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کیا ہے کہ شہر میں رفاہ عامہ کے بعض اداروں کے ملازمین سمیت کچھ ایمبولینسیں غیرقانونی اسلحےکی ترسیل میں ملوث ہیں تاہم ایسے افراد کو قانون کے تحت گرفتارکیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اسلحے کی بلا واسطہ یا بالواسطہ ترسیل بڑاجرم ہے اور شہری ایسی وارداتوں کی اطلاع رینجرزہیلپ لائن 1101 پردیں۔