بزنس ویمن کی تربیت اور قرضوں کیلیے اقدام پر پاک امریکا اتفاق
ٹیفا بزنس فورم قائم، دونوں ممالک کے نجی شعبے کو نمائندگی ،آئندہ اجلاسوں میں شامل کیاجائیگا
پاکستان اور امریکا نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے ٹیفابزنس فورم کے قیام اور چھوٹے کاروباری یونٹوں میں خواتین کو قرضوں تک رسائی اور تربیت کیلیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیفا بزنس فورم کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے پرائیوٹ سیکٹر کو نمائندگی دی جائیگی اورآئندہ اجلاسوں میں ان کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائیگا۔ پاکستان کی جانب سے نجی شعبے سے چھ نام بھی تجویز کیے گئے ہیں اوربزنس فورم کے ٹرمز آف ریفرنس ٹی او آرز بنیں گے۔ ذرائع کے مطابق اتفاق کیا گیا کہ کاروباری خواتین کیلیے مواقع میں اضافے اور ان کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ویمن انٹر پرنیورز شپ سے متعلق امریکا کا موقف ہے کہ جب تک پوری آبادی کو اقتصادی سرگرمیوں میں شامل نہیں کیا جاتا اس وقت تک کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کاروباری خواتین کی کپسٹی بلڈنگ اور کاروبار کیلیے قرضوں تک رسائی معاشرتی دباؤ خواتین اور بچوں کو اعلی تعلیم و تربیت تک رسائی اورکام کرنے والی خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے اپنے پروگرامز میں اقدامات کیے جائیں گے جبکہ کاروباری خواتین کو امریکی تجارتی وفود میں فروغ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو کہا جائے گا کہ وہ پاکستانی کاروباری خواتین سے مصنوعات درآمد کریں۔