نئی گھی قیمتیں صوبے میں ہر صورت نافذکی جائیں شہباز شریف
ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے، شہباز شریف
PESHAWAR:
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے۔ تمام متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلیے کمربستہ ہو جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کا فائدہ ہر صورت عوام تک پہنچایا جائے اور نئی قیمتوں کا اطلاق پورے صوبے میں یقینی بنایا جائے تاکہ اس ضمن میں فراہم کیے جانے والے ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔وہ ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے گئے فیصلے کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلیے متعلقہ ادارے دن رات محنت کریں اور مفاد عامہ کیلیے کیے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ تاہم اس ضمن میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے شبانہ روز محنت کرکے قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے موثر اقدامات اٹھانے پر متعلقہ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری سمیت سیاسی و انتظامی ٹیم کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ نے قیمتوں میں کمی پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا محمد شفیق، بلال یاسین، فرخ جاوید، ندیم کامران، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کا باقاعدگی سے جائزہ لے گی۔
سیکریٹری صنعت نے ویجیٹیبل آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور بتایا کہ مستقبل میں تمام برانڈ کے ویجیٹیبل آئل اور گھی کے ڈبوں پر قیمت، وزن کے ساتھ ان میں شامل ا جزا کا اندراج لازمی ہوگا۔ قیمتوں کے حوالے سے ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزرا بلال یاسین، چوہدری محمد شفیق، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی او لاہور اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکریٹریٹ سے اجلاس میں شرکت کی۔