وینا ملک کا شوبز میں بھرپور واپسی کا فیصلہ بالی ووڈ سے فلم کی پیشکش

فلم اور ٹی وی پروجیکٹس کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں، ہوم ورک مکمل کر کے ہی سائن کروںگی،

بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آؤں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے، وینا ملک۔ فوٹو: فائل

مشہور اداکارہ وینا ملک نے بھرپور انداز سے شوبز میں واپسی فیصلہ، اپریل میں پاکستان آئیں گی۔

وینا ملک جو دبئی میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ قیام پذیر ہیں، انھوں نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں شروع کرنے جارہی ہیں۔ اس حوالے سے وینا ملک نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی تاکہ اپنے شوہر اور بچے کو وقت دے سکوں۔ میرے پاس فلم اور ٹی وی پروجیکٹس کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں جب کہ میں ہی ہاں نہیں کر رہی۔


وینا ملک کا کہنا تھا کہ دراصل پلاننگ اور ہوم ورک مکمل کیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاتی، اب ایک اداکارہ وماڈل ہونے کے ساتھ بیوی اور ماں بھی ہوں، اس لیے دوہری ذمے داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے پوری تیاری کرکے آرہی ہوں۔ ماہ اپریل میں پاکستان آرہی ہوں جہاں بھرپور انداز سے شوبز سمیت سماجی سرگرمیوں کو شروع کروں گی۔ فلم کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بننے لگی ہیں جس کی بے حد خوشی ہوئی ہے اور میں بھی اپنے شوہر کے ہمراہ فلم اور ڈرامہ پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

وینا ملک نے کہا کہ بالی وڈ سے ابھی بھی مجھے آفرز ہیں جس کے بارے میں ان سے بات چیت چل رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ جسے ہی پاکستان آؤں تو وہیں سے بھارت جانا پڑے۔ وینا ملک سماجی کام کرنے کا شوق تو مجھے شروع دن سے ہی رہا ہے اور اس سلسلے کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں ، اسی لیے شوبز کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہوں گی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس نے مجھے ماں کے عظیم مقام سے نواز دیا ہے۔
Load Next Story