متاثرکن کردار ادا کرتی رہو فرحان اختر کی انوشکا کو شاباش

انوشکا شرما این ایچ 10میں بہت دلچسپ چیزیں سننےکوملیں اور فلم میں تمہاری شاندارپرفارمنس پرمبارکباد دیتا ہوں، فرحان اختر

فرحان اختر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کی جس میں صنفی مساوات کے اہم مسئلے پر بات چیت بھی ہوئی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے فلم ''این ایچ 10'' میں متاثر کن اداکاری کرنے پر انوشکا شرما کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شاندار اداکاری کا سلسلہ جاری رکھے۔


فرحان اختر نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ'' انوشکا شرما این ایچ 10میں بہت دلچسپ چیزیں سننے کو ملیں اور اس فلم میں تمہاری شاندار پرفارمنس پر تمہیں مبارکباد دیتا ہوں، کیپ انسپائرنگ ''۔ دوسری طرف فرحان اختر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کی جس میں صنفی مساوات کے اہم مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ اس کانفرنس میں ہالی ووڈ کی اہم شخصیات میرل سٹریپ، کرس مارٹن، اینی ہیتھ وے اور ڈکوٹا فیننگ اور بھارت سے اداکار و گلو کار فرحان اختر نے شرکت کی۔ انھوں نے صنفی مساوات کے اہم مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی۔

فرحان اختر نے بھارت میں تشہیری مہم '' مرد'' جس کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے ساتھ ہونے والی ذیادیتوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے کے حوالے سے بھی بات کی اور بھارت میں خواتین کی صورتحا ل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ فرحان اختر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کا تجربہ اچھا رہا۔
Load Next Story