کیمرے کے ساتھ درشن نامی عقاب کی برج الخلیفہ سے پرواز

درشن نامی عقاب کے سر پر کیمرہ باندھ کر برج الخلیفہ سے اڑایا گیا جس نے 2722 فٹ کی پرواز بھری


Net News March 16, 2015
عقاب نے انسان کی بنائی ہوئی عمارت سے پرواز کرنے کا یہ کارنامہ پہلی بارانجام نہیں دیا، بلکہ وہ یورپ کی بلند عمارتوں سے بھی ایسی ہی پروازیں کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: متحدہ عرب امارات میں عقاب نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے کیمرے کے ساتھ پرواز کرکے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

درشن نامی عقاب کے سر پر کیمرہ باندھ کر برج الخلیفہ سے اڑایا گیا، جس نے 2722 فٹ کی پرواز بھری، کیمرے کی آنکھ نے نا صرف دبئی کا برڈ آئی ویو قید کیا بلکہ اسے براہ راست دکھایا بھی گیا۔ اس دوران ایک شخص زمین پر کھڑے ہو کرعقاب کو اشاروں سے گائیڈ کرتا رہا۔ درشن نے انسان کی بنائی ہوئی عمارت سے پرواز کرنے کا یہ کارنامہ پہلی بارانجام نہیں دیا، بلکہ وہ یورپ کی بلند عمارتوں سے بھی ایسی ہی پروازیں کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |