انوکھی نمائش شام کی خانہ جنگی کے ہر دن کے لحاظ سے دودھ کی بوتل

ابراہیم فخری نے 1461 دودھ کی بوتلیں سجا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک March 16, 2015
15 مارچ کو شام کی خانہ جنگی کو شروع ہوئے1461 دن ہوگئے ہیں اور اسی گنتی کے حساب سے ابراہیم فخری نے 1461 دودھ کی بوتلیں سجا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

شام کے ایک آرٹسٹ ابراہیم فخری نے لندن میں اپنے ملک کی محبت کی خاطر ایک انوکھی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا عنوان '' No-One Home '' رکھا ہے اور اس میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے تمام دنوں کی مناسبت سے ہر دن کی ایک دودھ کی بوتل سجا دی ہے۔

15 مارچ کو شام کی خانہ جنگی کو شروع ہوئے پانچ برس ہوگئے یعنی1461 دن ہوگئے ہیں اور اسی گنتی کے حساب سے ابراہیم فخری نے 1461 دودھ کی بوتلیں سجا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا ہے اور اس خانہ جنگی کی وجہ سے لاکھوں شامی باشندوں کو دوسرے ممالک ہجرت پر مجبور ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں