سرفراز احمد کی سنچری مکمل کرنے کے لیے عمر اکمل کا ’بہترین تعاون‘

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران عمر اکمل نے سرفراز احمد کی سنچری مکمل کرانے کیلیے بہترین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران عمر اکمل نے سرفراز احمد کی سنچری مکمل کرانے کیلیے بہترین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران عمر اکمل نے سرفراز احمد کی سنچری مکمل کرانے کیلیے بہترین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جس کے جواب میں وکٹ کیپر بیٹسمین نے انھیں وننگ شاٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔


45ویں اوور کے آغاز پر سرفراز کو سنچری کی تکمیل کے لیے 4 رنز اور پاکستان کو جیت کیلیے 7 رنز درکار تھے، اکثر ڈومیسٹک میچز میں ایسے مواقع پر بیٹسمین کو سنچری سے باز رکھنے کیلیے حریف بولر پانچ وائیڈز بھی کردیتے اور جیسے ہی جون مونی نے پہلی گیند ہی وائیڈ ڈالی تواس اتفاق پر حیرت ہوئی، اگلی گیند پر سرفراز نے سنگل لیا اب ان کو سنچری کی تکمیل کیلیے 3 رنز اور جیت کیلیے 5 رنز درکار تھے۔

عمر اکمل نے اگلی چاروں گیندیں بلاک کیں جن میں سے ایک پر تو وہ آسانی سے چھکا جڑ کر سرفراز کی سنچری کا راستہ روک سکتے تھے مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا، اگلے اوور میں سرفراز نے دوسری گیند پرباؤنڈری جڑ کر سنچری کا جشن منایا اور پھر فتح کیلیے درکار واحد رن بنانے کے بجائے اگلی چار بالزکو روک کرعمراکمل کو وننگ شاٹ کا موقع فراہم کیا، انھوں نے اسٹرلنگ کی پہلی ہی گیند کو مڈ آن کی جانب سے باؤنڈری کی سیر کراکر ٹیم کو کوارٹر فائنل میں رسائی کا بگل بجاکر جشن منانے کا موقع فراہم کردیا۔
Load Next Story