آئرلینڈ کیخلاف جیت سے حوصلہ بلند ہوگیا حنیف محمد

اس جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، حنیف محمد


Sports Reporter March 16, 2015
اس جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،حنیف محمد۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کیخلاف شاندار فتح قابل فخر ہے، اس جیت نے پاکستان کا حوصلہ بلند کردیا،اب کوئی بھی ٹیم اس کا راستہ نھیں روک سکے گی۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم بیٹسمین نے کہا کہ میگا ایونٹ کے ابتدائی 2 میچوں میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری فتح سے ہمکنار ہونے والی قومی ٹیم نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بناکر ثابت کردیا ہے کہ وہ کچھ بھی کر دکھانے کی بھر پور ہمت اور صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز احمد نے ٹیم مینجمنٹ کے کھلانے کے فیصلے کو درست ثابت کیا، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ اس جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں،وہ اب دینا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے، ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سینئر بیٹسمین یونس اورانجرڈ فاسٹ بولر محمد عرفان کو آرام دینے کا فیصلہ مناسب تھا۔

ایک اور سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے کہا کہ آئر لینڈ کو ہراکر پاکستان نے دباؤ سے نکل کر اعتماد حاصل کرلیا،گوکہ پاکستان کو آسان ہدف ملا، لیکن دوران کھیل ہماری ٹیم نے بھر پور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، سرفراز احمد نے سنچری جوڑکر اپنی اہلیت کا لوہا منوالیا،انھوں نے مزیدکہا کہ فتح کے قریب پہنچ کر عمر اکمل نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرفراز کو سنچری مکمل کرنے کا موقع دیا اگر یہی اسپرٹ برقرار رہی تو پاکستان کو بڑی جیت سے کوئی نہیں روک پائے گا، تاہم کامیابی کے لیے فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |