شہر کے 4 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے 7ہزار سے زائد رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات


Staff Reporter March 16, 2015
آج شروع ہونے والی مہم میں3 حساس اضلاع ہیں جبکہ ضلع شرقی میں گلشن کی چند یونین کونسلوں میں بھی مہم چلائی جائے گی. فوٹو: فائل

شہر کے 4اضلاع میں سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم آج (پیر) سے شروع ہوگی، مہم کے دوران شہر کی 111یونین کونسلوں کے 5سال سے کم عمر11لاکھ 37ہزار بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی، سہ روزہ مہم کے لیے 7ہزار سے زائد رضاکاروں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی ، ضلع غربی اور ضلع جنوبی میں سہ روزہ قومی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہو رہی ہے،آج شروع ہونے والی مہم میں3 حساس اضلاع ہیں جبکہ ضلع شرقی میں گلشن کی چند یونین کونسلوں میں بھی مہم چلائی جائے گی، اس طرح ان چاروں اضلاع کی 111یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر 11لاکھ 37ہزار بچوں کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ شہر کی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔

پیر سے شروع ہونے والی قومی سہ روزہ مہم کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مہم کے لیے 3600ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ،عالمی ادار ہ صحت یونیسف، پولیس انتظامیہ اورعوام پو لیوکے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور تعاون کررہے ہیں،اس وقت ملک کی نظریں کراچی پرہیں، جلد شہر کو پولیوسے پاک کردیں گے، کراچی کی8 حساس یونین کونسلوں میں جاری انسداد پولیومہم کے 4راؤنڈ مکمل ہوچکے ہیں،پانچواں راؤنڈ مارچ کے آخرمیں شروع ہوگا۔

پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی،ان خیالات کااظہارانھوں نے یونین کونسل گجروضلع شرقی کے دورے پر کیا، انھوں نے مکینوں سے ملاقات میں یقین دلایا کہ ان کے علاقوںمیںصحت کی سہولتیںفراہم اورڈسپنسریاںقائم کی جائیں گی، کمشنر یونین کونسل چشتی نگر ضلع غربی کابھی دورہ کیا اورجامعہ منہاج الشرعیہ جاکر مولانا محمد اکبررحیمی اوردیگر علما سے ملاقات کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے پولیس کو پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو بہتربنانے کے لیے ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت کی، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی جا وید صبغت اللہ مہر، ای ڈی صحت ڈاکٹرظفر اعجاز، متعلقہ ٹاؤن کے ہیلتھ افسران اور دیگرنے شرکت کی،اجلاس میں میں بتایا گیا کہ وفاقی سطح پر حساس یونین کونسلوں میں جاری انسداد پولیو کی کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا گیا ہے جوخوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |