جرائم پیشہ عناصر کے سیاسی سرپرستوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سرپرستی کرنے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جاسکتے ہیں، ذرائع


عامر خان March 16, 2015
بعض ایسے افراد کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہاہے جن کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ طور پررابطے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کیلیے یہ پالیسی مرتب کرلی ہے کہ جرائم پیشہ عناصر یا ان کی سرپرستی کرنے والوں کا تعلق کس بھی جماعت یا گروپ سے ہو اب ان کو گرفتار کیا جائے گا، اس حوالے سے جلد اہم اقدام کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ایسے افراد کی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہاہے جن کے کالعدم تنظیموں سے مبینہ طور پررابطے ہیں اور وہ ان کی مالی یادیگرذرائع سے مدد کرتے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جاسکتے ہیں تاہم پالیسی کاتعین وفاق کرے گا، اعلیٰ حکومتی سطح پر مشاورت ہورہی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں قیام امن خراب کرنے میں ملوث بعض جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست جواس وقت بیرون ملک موجود ہیں، ان گرفتاری کیلیے انٹرپول سے مدد لی جاسکتی ہے،اس امرپر اتفاق کرلیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ کار مزید تیز کیا جائے گا اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کی نئی پالیسی وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور متعلقہ اقلیتی رہنماؤںکی مشاورت سے مرتب کریگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جلد اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں قیام امن، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے اور دیگر امور کاجائزہ لیا جائے گااور اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔اہم انکشافات کی روشنی میںکراچی میںگرفتار ملزمان کی سرپرستی کرنے والے اہم افراد کی گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں