گرجا گھروں کو سیکیورٹی نہ دینا پنجاب حکومت کےلئے شرمناک ہے عمران خان

پنجاب حکومت سے صوبے میں دہشت گردی کے اڈے ختم کرے، ڈاکٹر شیریں مزاری کی مذمت


این این آئی March 16, 2015
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور چرچ میں دہشت گردی کے بدترین حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور گرجاگھروں کے باہر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے گرجا گھروں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کے صوبائی حکومت کے اقدام کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پنجاب حکومت سے صوبے میں دہشت گردی کے اڈے ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے۔ اقلیتوں اور معصوم شہریوں پر اس قسم کے حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے واقعے کی تحقیقات، ملزمان کی فوری گرفتاری اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں