وعدے نہیں انعامات ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

راولپنڈی کے نوید زمان نے مائیکروویو اوون اور ملتان کے محمد سعید نے ڈنرسیٹ جیت لیا۔


Express Report March 16, 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے ملتان میں محمد سعید کو بزنس منیجر مجاہد حسین انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں بھارت اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق3 میں سے 2 سوالوں کے درست جواب دے کر راولپنڈی کے نوید زمان نے مائیکروویو اوون اور ملتان کے محمد سعید نے ایک سوال کا درست جواب دے کر ڈنر سیٹ جیت لیا۔ راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ منیر حسین اور ملتان میں بزنس منیجر مجاہد حسین نے جیتے والوں کو انعامات دیے۔ اس موقع پر انھوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔

https://img.express.pk/media/images/prize3/prize3.webp

ایکسپریس ملتان آفس میں گفتگو کرتے ہوئے محمد سعید نے کہا کہ ایکسپریس نے ورلڈ کپ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا، انعامات جیتنے والوں کی دعاؤں سے پاکستان اس بار ورلڈ چیمپئن ہو گا۔ انھوں ں نے کامیاب انعامی اسکیم پر ایکسپریس انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے'' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔