حسینہ واجد نے خالدہ ضیا کو قاتل اور عسکریت پسندوں کی رہنما قرار دیدیا
اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا حکومت کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی ذمے دار ہیں، حسینہ واجد
ISLAMABAD:
بنگلا دیش کی خاتون وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن جماعت بی این پی کی چیئر پرسن خالدہ ضیا کو 'قاتل' اور 'عسکریت پسندوں کی رہنما' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
حسینہ واجد نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈرخالدہ ضیا حکومت کیخلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی ذمے دار ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیا کے ساتھ بات چیت وقت کا زیاں ہے۔ قبل ازیں خالدہ ضیا نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلیے غیر جانب دارکمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔