وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

خوشی محمد کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے۔


Numainda Express March 16, 2015
خوشی محمد کوجیل اسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی ۔فوٹو: فائل

KARACHI: ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے سزائے موت کے قیدی خوشی محمد کی طبیعت خراب ہو گئی جسے جیل اسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی وہاں سے اسے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ خوشی محمد ولد چراغ دین انصاری کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں