وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

خوشی محمد کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے۔

خوشی محمد کوجیل اسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی ۔فوٹو: فائل

KARACHI:
ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے سزائے موت کے قیدی خوشی محمد کی طبیعت خراب ہو گئی جسے جیل اسپتال لایا گیا لیکن اس کی طبیعت نہ سنبھل سکی وہاں سے اسے ڈی ایچ کیو اسپتال وہاڑی لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ واضح رہے کہ خوشی محمد ولد چراغ دین انصاری کے 2 بیٹوں کے خلاف تھانہ صدر بوریوالہ میں مقدمہ درج ہے ۔
Load Next Story