مساجد کو مسمار کیا جاسکتا ہے بی جے پی کی ہرزہ سرائی

مساجد عبادت گاہیں نہیں عمارتیں ہیں جسے کسی بھی وقت مسمارکیا جاسکتا ہے، رہنما بی جے پی


INP March 16, 2015
مساجد عبادت گاہیں نہیں عمارتیں ہیں جسے کسی بھی وقت مسمارکیا جاسکتا ہے، رہنما بی جے پی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی سیاستدانوں نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور ہرزہ سرائی میں مساجد کو محض عمارتیں قرار دے کرکسی بھی وقت مسمار کیے جانے کی دھمکی دے دی۔

سیکولر بھارت کاچہرہ ایک بارپھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ حکمراں جماعت کے رہنما سبرا منیم سوامی کی جانب سے ایک اوراشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھاکہ مساجد عبادت گاہیں نہیں عمارتیں ہیں جسے کسی بھی وقت مسمارکیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت میں رہنے والاہر مسلمان صرف ہندوستانی ہے جسے کوئی نمایاں مقام نہیں دیا جائے گا۔ سبرامنیم سوامی نے مسلمانوںسے نفرت کی آ گ میںیہ بیان ایک ہی دن 2مختلف مقامات پردیا۔ بھارت میں مسلمانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی کے خلاف سخت مذہبی فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرا دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں