بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا زیر تعمیر گرجا گھر پر حملہ

ہندو انتہا پسندوں نے گرجا گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کے بعد وہاں مورتی رکھ دی، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک March 16, 2015
واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں ہندو انتہا پسندوں نے زیر تعمیر گرجا گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں ایک زیر تعمیر گرجا گھر میں ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کرنے کے بعد وہاں اپنے دیوتا کی مورتی رکھ دی، ہندو انتہا پسندوں کا دعویٰ ہے کہ زیر تعمیر گرجا گھر کی زمین رہائشی عمارت کے لئے ہے اس لئے یہاں گرجا گھر کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علمبردار بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہ پر ہندو انتہا پسندوں کا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں، اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متعدد بار گرجا گھروں پر حملے کئے جاچکے ہیں جس کے باعث اقلیتی برادری میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں